Wednesday, December 7, 2011



مٹیاری:مسافر وین کا گیس سلنڈر پھٹنے سے7جاں بحق

مٹیاری کے قریب نیشنل ہائی وے پر ویگن کا گیس سلنڈر پھٹنے سے چار بچوں سمیت سات افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق شہداد پور سے حیدر آباد آنے والی ویگن کا سی این جی سلنڈر پھٹ جانے کے نتیجے میں چار بچے، دو خواتین اور ایک مرد جاں بحق ہوگئے جبکہ 7 افراد شدید زخمی ہوگئے۔ زخمی ہونے والے افراد کو مٹیاری اور ہالا کے ہسپتالوں میں داخل کرا دیا گیا ہے۔ مسافر وین میں 23 مسافر سوار تھے۔

وین مٹیاری سے دو کلو میٹر دور گوٹھ انور شاہ کے قریب پہنچی تو اچانک اس کا گیس سلنڈر زوردار آواز سے پھٹ گیا جس کے نتیجے میں وین میں آگ لگ گئی۔ جاں بحق ہونے والے افراد وین میں عقبی نشست پر بیٹھے ہوئے تھے۔ وین حادثے کے سبب نیشنل ہائی وے پر ٹریفک جام ہو گیا جس کی وجہ سے فوری طور پر زخمیوں کو حیدرآباد منتقل نہیں کیا جا سکا اور امدادی ٹیموں کو پہنچنے میں بھی دشواری کا سامنا کرنا پڑا۔

No comments:

Post a Comment