صدر کے بارے میں صدارتی ترجمان کا بیان معتبر ہے،رحمان ملک
وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک نے اسلام اباد میں میڈیا سے گفتگو میں کہا ہے صدر کے بارے میں صرف صدارتی ترجمان کا بیان ہی معتبر ہے۔
وزیر داخلہ رحمان ملک کا کہنا تھا کہ صدر کے بارے میں افواہیں بے بنیاد ہیں ۔میڈیا رپورٹس میں صداقت نہیں ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ افواہیں مخصوص مفادات کے حصول کے لیے پھیلائی جا رہی ہیں ۔ امریکہ سے تعلقات کے بارے میں ایک سوال کے جواب میں وفاقی وزیر داخلہ نے کہا امریکہ کو پاکستان کی آواز سننا ہوگی۔ پاکستانی سرزمین پر ڈرون حملے کسی طور برداشت نہیں کیے جائیں گے۔
No comments:
Post a Comment